امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ہنگری میں طے ملاقات منسوخ ہوگئی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا اور روس کے مذاکرات کاروں میں فون کالز کے درمیان تلخیوں نے معاملہ خراب کردیا۔دونوں صدور کی ملاقات کا اعلان پچھلے ہفتے کیا گیا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں چین کے صدر کے ساتھ بہت سی چیزوں پر بات چیت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات چیت میں اچھا کام کرنے جا رہے ہیں، 8جنگیں روکیں جن میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شامل ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا 7 سال بعد امریکا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب امریکا کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر بھی بات ہوگی۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام کا ملاقات کے دوران معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ارادہ ہے۔
Post your comments