عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف ’مسٹر بیسٹ‘ نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں منعقدہ جوائے فورم 2025 کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔انہوں نے انسٹا اسٹوری میں بھارتی سُپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس پر لکھا کہ ’ہیے انڈیا، کیا ہم کچھ ساتھ میں کریں؟‘۔ان چاروں شخصیات کی ایک ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

























Post your comments