class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16306 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق

گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند پر جروار روڈ مسو واہ کے علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔ مقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں۔

گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کی بھتیجی واقعے کے خوف کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی فائرنگ کے دوران موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوئی تھی، بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کیا گیا تھا۔ایم ایس ڈاکٹر سرفراز شاہ نے کہا کہ بچی معمولی زخمی تھی، طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔واضح رہے کہ گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت بچی طفیل رند کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھی، طفیل رند اپنے 2 بچوں اور بھتیجی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter