class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15963 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیر خزانہ سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات شروع

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کی ملاقات۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کے ساتھ سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک اور دوسرے حکام شریک ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آج پانچواں روز ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اور وزارت خزانہ حکام سے بات چیت کرے گا۔وزیر خزانہ آئی ایم ایف کے وفد کو میکرو اکنامک اہداف اور معاشی صورت حال سے آگاہ کریں گے، آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل اور مالیاتی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کے بارے میں بتایا جائے گا۔ آئی ایم ایف وفد سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔آئی ایم ایف مشن صوبائی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا، بجٹ سرپلس اور زرعی انکم پر ٹیکس وصولی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ذرائع نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے آئی ایم ایف سے تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کریں گے۔ ایف بی آر حکام ٹیکس ریونیو سمیت اصلاحات پر بریفنگ دیں گے۔آئی ایم ایف وفد کو پہلی سہ ماہی میں ٹیکس ریونیو میں ممکنہ شارٹ فال اور اس کے حل پر اعتماد میں لایا جائے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بعد کابینہ نے بھی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظور دے دی۔

وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اُٹھایا گیا ہے، وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ’نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی‘ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے۔وزیرِ اعظم آفس کا بتانا ہے کہ چیئرمین ’وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام‘ رانا مشہود احمد پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔آج ’نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی‘ کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter