class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15223 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

قومی جانور مارخور کے شکار کا 10 کروڑ روپے کا مہنگا ترین پرمٹ نیلام

 گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے تحت جنگلی جانوروں کے شکار کیلئے ہونے والی لائسنس کی نیلامی میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کی 10کروڑ کی تاریخی بولی لگی ہے۔

نیلامی کی تقریب گلگت میں فاریسٹ، پارکس اینڈ وائلڈ لائف کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں منتظمین اور شکاریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شکار سیزن 26-2025 کیلئے 118 جانوروں کے شکار کے پرمٹس کی نیلامی کی گئی، جن میں 4 استور مارخور، 100 ہمالیائی آئی بیکس اور 14 بلیو شیپ کے شکار کے پرمٹس شامل ہیں۔استور مارخور کے شکار کا سب سے مہنگا پرمٹ شکار سفاریز کے مالک نے 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر کی بولی لگا کر نانگا پربت کنزروینسی ایریا کیلئے حاصل کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter