class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15185 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چین کی تاریخی پریڈ، ٹرمپ کے اسپیس کمانڈ ہیڈ کوارٹر منتقل کرنے کا اعلان

چین کی تاریخ میں جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ہونے والی فوجی پریڈ اور چین، روس اور شمالی کوریا کی اعلیٰ ترین قیادت کے اشتراک کا صدر ٹرمپ اور ان حامیوں نے سخت نوٹس لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے لانگ ویک اینڈ کی تعطیلات کے دوران اپنی خاموشی اور اپنی صحت کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرکے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے اسپیس کمانڈ کے انتہائی اہم نظام کو ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ول منتقل کررہے ہیں جہاں سے میزائلوں اور ہتھیاروں کو لے جانے اور دشمن پر برسانے میں کم وقت لگے گا۔ چین کی جدید ترین ہتھیاروں سے ہونے والی دنیا میں سب سے بڑی فوج کی پریڈ اور شمالی کوریا اور روس کے کم ایل جنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ چینی صدر شی کی موجودگی کی اتحادی علامت بارے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اسکی پرواہ نہیں ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو طنز بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن اور کم جونگ کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ چین کے صدر بیرونی حملہ آور کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کریں۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر ٹرمپ نے کہا کہ چین اور روس کی شمولیت کے ساتھ امریکا کے خلاف اتحاد بننے پر تشویش نہیں ہے۔یوکرین تنازع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے بہت مایوس ہوا ہوں، یوکرین جنگ میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کچھ کروں گا۔

جنگ عظیم دوم میں جاپان پر چین کی فتح کی یادگاری تقریب سے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ انسانیت کو آج جنگ یا امن میں سے ایک کو چُننا ہے۔

دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت 26 عالمی رہنما شریک تھے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام امن کے لیے پُر عزم ہیں، چین کے عوام تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہیں، ان کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا۔چینی صدر نے اقوام سے تاریخی سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو، ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں کبھی توسیع پسندانہ راستہ اختیار نہیں کریں گے۔ تیانمن اسکوائر پر تاریخی پریڈ میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما، ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔پریڈ میں ہائپرسونک میزائل، ایٹمی ہتھیاروں سمیت جدید ترین چینی فوجی ٹیکنالوجی کی نمائش کی گئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter