class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15071 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

وزیراعلیٰ کا سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کا وعدہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ کرنے کا وعدہ کرلیا۔

شاہدرہ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمارے 3 دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے۔ نارووال مکمل طور پر ڈوبا ہوا ہے، سیالکوٹ میں برا حال ہے۔مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز نے دن رات کام کر کے لوگوں کا انخلا کیا، اگر تیاری نہ ہوتی تو جیسا سیلاب آیا ہے نقصان کافی ہوتا۔ پنجاب کی انتظامیہ نے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مال مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ گجرات میں بری صورتحال تھی۔ انتظامی غفلت کی وجہ سے کوئی جان نہیں گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام پانی سے دور رہیں، والدین بھی اپنے بچوں کو سیلابی مقامات سے دور رکھیں۔ پنجاب حکومت ہر سیلاب متاثرین تک پہنچے گی اور نقصان کا ازالہ کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ڈی سیز، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔ پنجاب کے عوام سے کہتی ہوں میں اور میری پوری حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاہدرہ کے مقام کا جائزہ لینے کے لیے کشتی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔

موقع پر موجود حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ بھی دی گئی۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا تھا۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلابی صورتحال اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریف کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جسڑ کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 28 ہزار کیوسک پر برقرار ہے جبکہ بلوکی پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ یہاں بہاؤ 9 لاکھ 1 ہزار 500 کیوسک ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں خانکی پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے، یہاں بہاؤ 7 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter