class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15025 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی فورسز کا سیستان بلوچستان میں آپریشن، 13 شدت پسند ہلاک، متعدد گرفتار

ایرانی سیکیورٹی فورسز نےجنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 13 شدت پسندوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب  کے بیان کے مطابق یہ کارروائیاں ایرانشہر، خاش اور سراوان کے علاقوں میں کی گئیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں وہ افراد بھی شامل تھے جو گزشتہ دنوں ایرانشہر میں پولیس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔شدت پسند تنظیم جیش العدل نے حالیہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، یہ گروہ ماضی میں بھی ایرانی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔واضح رہے کہ سیستان بلوچستان ایران کا ایک حساس علاقہ ہے جو پاکستان اور افغانستان سے متصل ہے، یہاں طویل عرصے سے ایرانی فورسز اور مختلف مسلح گروہوں، منشیات فروشوں اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter