class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14980 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے 5 علاقوں کو مکمل کلیئر کردیا: ضلعی انتظامیہ

ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے 5 علاقوں کو مکمل کلیئر کر دیا۔ 

ایک بیان میں انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ کلیئر کروائے گئے علاقوں میں حالات معمول پر آگئے ہیں، ریاستی مکمل عملداری بحال ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیر گر قلعه ترخو کو کلیئر کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ کلیئر کروائے گئے علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، ریاست مکینوں کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل ہو گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter