پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے اڈیالہ جیل میں پھانسی سے بال بال بچنے کا انکشاف کردیا۔سید جبران اپنی جاندار اداکاری اور منفرد کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، حال ہی میں وہ جیو ٹی وی کے پروگرام ہسنا منع ہے کے مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنا ایک خطرناک تجربہ شیئر کیا، جس میں وہ حقیقی موت کے منہ سے واپس لوٹے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اڈیالہ جیل گئے تھے جہاں انہیں پھانسی دیے جانے کا سین ریکارڈ ہونا تھا، اس منظر میں وہ پھانسی کے تختے پر کھڑے تھے، چہرے پر سیاہ نقاب تھا اور لیور کھینچنے کا عمل ریکارڈ کیا جانا تھا، اچانک لیور پھنس گیا اور شوٹنگ متاثر ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے سین دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا اور مجھے تختے سے نیچے اترنے کا کہا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا، اگر میں اس وقت پلیٹ فارم پر موجود ہوتا تو میری جان جا سکتی تھی۔سید جبران کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد ڈائریکٹر سمیت پوری ٹیم سکتے میں آگئی اور سب نے مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ زندگی کتنی غیر یقینی ہے اور لمحوں میں بدل سکتی ہے۔
سید جبران کا اڈیالہ جیل میں ’پھانسی‘ سے بال بال بچنے کا انکشاف




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments