class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14781 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

خیبرپختونخوا: بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 321 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 321 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے سمیت پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔بونیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 184 جبکہ 23 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ 63 گھروں کو جزوی اور 11 گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں۔بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سوات بھر میں مجموعی طور پر 20 افراد جاں بحق ہوئے، ضلع بھر میں 2071 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کو سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

موصولہ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم اور دھند کے باعث پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر صبح 10 بج کر 30 منٹ پر باجوڑ سلار زئی کےلیے روانہ ہوا، امدادی کارروائیوں سے واپسی پر حادثہ ضلع مہمند میں پیش آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، جسے تلاش کرنے کے لیے ڈرون کیمروں کو استعمال کیا گیا اور حادثے کی تصدیق 4 بج کر45منٹ پر ہوئی، حادثے میں5 افراد شہید ہوئے۔رپورٹ کے مطابق شہید پائلٹس میں شاہد سلطان اور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر آفتاب شامل ہیں، شہدا کی لاشیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کی گئیں۔سرکاری حکام نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ جس جگہ ہوا، وہاں بارش نہیں ہورہی تھی، حادثہ جہاں پیش آیا، وہاں اونچا پہاڑ بادلوں اور دھند میں ڈوبا ہوا تھا اور ہیلی کاپڑ کا ملبہ خشک نالے میں گرا۔کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے باعث خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، مختلف حادثات میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور راشن وقف کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کردیا، پاک فوج کا ایک دن کا راشن تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کردیں۔آرمی چیف نے پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرنے کی کور آف انجنیئرز کو خصوصی ہدایات جاری کردیں،  آرمی چیف نے ہدایت کی کہ جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کیے جائیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی تعینات کر دی گئی، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی ایوی ایشن پہلے سے ہی متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے تعینات ہیں، پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter