class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14748 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد

لاہور (13  اگست 2025 ) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے  78 ویں یوم آزادی کے موقع پر اہل پاکستان کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آج پوری قوم آزادی کا جشن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اپنے پیغام میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ہمارے اسلاف نے جو قربانی دی ہم پاکستان کو خوشحال، ترقیاتی یافتہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ملک بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ معرکہ حق نے دنیا میں پاکستان کو ایک نئی شناخت دی اور اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ پاکستان ناقابل شکست ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حالیہ 4روزہ جنگ نے خطے میں بھارت کی بالادستی کا خواب چکناچور اور اس کا غرور مٹی میں ملا دیا۔ بیرون ملک میں بسنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بھارت کی انتہاپسندانہ قیادت نے نہ صرف بھارت کو عسکری میدان میں عبرت ناک شکست سے دوچار کیا بلکہ سفارتی اور بیانیئے کی جنگ میں اسے ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اج ہمیں اس عظم کو آگے بڑھانا ہے۔پاکستان کی حفاظت،بقا اور استحکام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکر ہمیں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے مسلح افواج اور قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا۔پاکستان کو صیح معنوں میں اسلامی،فلاحی مملکت بنانے کیلئے قومی یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں ان کی کامیابی پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت ہے آئے ہم سب ملکر پاکستان کو پرامن،جمہوری،خوشحال اور ہمیشہ زندہ باد ملک بنائیں

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter