class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14693 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کیا کلر وہیل نے اپنی ٹرینر کی جان لے لی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران وہیل ٹرینر کا توازن دورانِ کرتب بگڑ جاتا ہے اور وہ آناً فاناً سوئمنگ پول میں ڈوب جاتی ہے۔

دعویٰ

مذکورہ وہیل ٹرینر کا نام جیسکا ریڈکلف ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پیسیفک بلیو میرین پارک میں پیش آنے والے واقعے میں اورکا (کلر وہیل) نے اپنی ٹرینر جیسکا ریڈکلف کو جان سے مار دیا ہے۔وائرل ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ وہیل کو ایسا کرنے کے لیے خون دکھا کر اُکسایا گیا تھا۔

دعوے کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے، وائرل ویڈیو جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے۔اس حوالے سے مختلف عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ جیسکا ریڈکلف نامی وہیل ٹرینر ہے ہی نہیں اور پیسیفک بلیو میرین پارک کا بھی وجود نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو فوٹیج اے آئی سے بنائی گئی ہے۔

نتیجہ

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی ہے۔ نہ اس نام کی کوئی ٹرینر ہے، نہ ایسا کوئی تھیم پارک اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter