class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14655 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

گلگت میں لینڈسلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

گلگت کے دنیور نالے میں لینڈسلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

جائے حادثہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کررہے تھے اس دوران رضا کاروں پر مٹی کا تودہ گرا۔ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جبکہ 8 رضاکاروں کی لاشیں لائی گئیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter