class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14644 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

چین میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

چین میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا، صوبے گوانگ ڈونگ میں 1 ماہ میں 8 ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات لینے شروع کر دیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مچھر مارنے کے لیے ڈرونز سے اسپرے کیا جا رہا ہے، کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا، جن میں موجود پانی مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چکن گونیا ایشیاء، افریقا اور امریکا میں وقفے وقفے سے پھیلنے والا مرض ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں چکن گونیا انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter