class="wp-singular post-template-default single single-post postid-14064 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جے ایف 17 تھنڈر اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچ گئے

پاک فضائیہ کے جدید لڑاکا جے ایف 17 تھنڈر بلاک III اور سی 130 طیارے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کا دستہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025ء میں شرکت کر رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے فوجی ایئر شو میں پاکستان کی شاندار نمائندگی اعزاز ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک III نے برطانیہ میں دوران پرواز فضائی ایندھن کی فراہمی کا مظاہرہ کیا، پی اے ایف کا آئی ایل 78 ٹینکر بین الاقوامی آپریشنز کی علامت بنا، جدید اے ای ایس اے ریڈار،بی وی آر میزائل سے لیس 4.5 جنریشن جے ایف 17 عالمی توجہ کا مرکز ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر شو میں پی اے ایف سی 130 نے آئیز ان دی سٹرائک  تھیم پر مبنی آرٹ ورک کا مظاہرہ کیا، پاکستانی فضائیہ جدید اور تکنیکی طور پر لیس اور امن کی علمبردار ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter