کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے شاہی فرائض سونپ دیے۔
شاہی مبصر جینیفر نیوٹن نے بتایا کہ شاہ چارلس نے اپنی بھابھی ڈچز آف ایڈنبرا صوفی جنہیں شاہی محل کا ’خفیہ ہتھیار‘ بھی کہا جاتا ہے انہیں اپنی جگہ بیرون ملک اہم سرکاری دوروں پر جانے کی ذمہ داری دی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈچز آف ایڈنبرا صوفی اس ہفتے کے آخر میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کا سفر کریں گی جہاں وہ شاہ چارلس کی جانب سے سریبرینیکا کی نسل کشی کی 30ویں برسی کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کریں گی۔جینیفر نیوٹن نے بتایا کہ صوفی جو 2023ء میں ڈچز آف ایڈنبرا بنی ہیں حالیہ برسوں میں انہیں معنی خیز انداز میں شاہی محل کا ’خفیہ ہتھیار‘ قرار دیا گیا ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ڈچز آف ایڈنبرا صوفی آنجہانی ملکہ الزبیتھ دوم کی پسندیدہ شخصیت تھیں اور اُنہیں عوامی مقبولیت اس وقت ملی جب شاہی حلقوں میں اُنہیں شاہی خاندان کے مشکل دور میں ثابت قدم رہنے کے لیے سراہا گیا۔جینیفر نیوٹن یہ بھی بتایا کہ صوفی نے 70 سے زیادہ تنظیموں کی سرپرست کے طور پر تنازعات والے علاقوں کے سفر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں جنسی تشدد کے شکار افراد کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصّہ بھی بنیں۔
Post your comments