class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13777 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

عراق میں میتھین گیس سے 12 ترک فوجی جاں بحق

ترک فوجی شمالی عراق ایک غار میں اپنے ساتھی کی باقیات کی تلاش کے لیے گئے تھے جہاں وہ میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارتِ دفاع کے مطابق شمالی عراق میں 12 ترک فوجی میتھین (سوئی) گیس سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے ترک فوجی 2022ء میں اپنے ایک ساتھی کی باقیات کی تلاش میں شمالی عراق میں غار میں داخل ہوئے تھے جو کردستان ورکرز پارٹی   کے جنگجوؤں سے لڑائی کے دوران شہید ہوا تھا۔اس جگہ کو کرد جنگجو کبھی اپنے اسپتال کے طور پر استعمال کرتے تھے جہاں اب 19 ترک فوجیوں کو گیس کا سامنا کرنا پڑا، جن میں 12 جاں بحق ہوگئے۔ترک وزیرِ داخلہ علی یار لیکیا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس حوالے سے بتایا کہ ’بچ جانے والے 7 فوجیوں کی حالت بھی ابھی واضح نہیں ہے تاہم میں امید کرتا ہوں وہ جلد ٹھیک ہوجائیں گے‘۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق فوجیوں کے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔بتاتے چلیں کہ میتھین گیس کا شمار زہریلی گیسوں میں نہیں ہوتا، تاہم یہ تنگ جگہ میں انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ اس سے دم گھٹ کے مرنے کا امکان ہوتا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter