کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے بارے میں مطلع رکھنا پڑتا ہے، مقام کے حوالے سے مطلع رکھنے کا مقصد رینڈم ڈوپنگ ٹیسنگ کے لیے دستیاب رہنا ہوتا ہے۔پینی اولکسیاک نے سوشل میڈیا پیغام میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقام بتانے کا کیس ہے جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات زور دے کر کہنا چاہتی ہوں کہ کیس کا تعلق ممنوع اشیاء سے نہیں ہے۔سوئمنگ کینیڈا نے ایلیٹ سوئمر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کلین ایتھلیٹ ہیں۔واضح رہے کہ پینی اولکسیاک نے 7 اولمپک میڈلز اور 3 ورلڈ چیمپئن شپ میں9 میڈلز جیتے ہیں۔ ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جولائی سے 3 اگست تک سنگاپور میں ہو گی۔
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں




Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست مسترد کردی
Posted in: News, Sportsپاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے گرم جوشی سے ہاتھ ملا کر کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والوں کو واضح پیغام دے دیا کہ اسپورٹس میں نفرت انگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔اس سے قبل بھارت […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments