class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13523 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنت مرزا اور سحر کو بغیر میک اپ اور فلٹر دیکھ کر سب حیران

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن و ٹک ٹاکر سحر مرزا کی نئی بغیر لائٹنگ اور انفلٹرڈ لُک نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

جنت مرزا کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے۔ ان کے مداح اکثر و بیشتر ان کی خوبصورتی کا چرچہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔تاہم اب حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 

مذکورہ ویڈیو میں دونوں ٹک ٹاکرز جنت مرزا اور سحر مرزا بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز نے مکمل میک اپ کیا ہوا ہے تاہم فلٹرز، ایڈیٹنگ اور لائٹنگ نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔ سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں زیادہ خوبصورت ہوں۔ ایک اور نے لکھا کہ ان کا میک اپ مکمل ہے، بس فلٹرز غائب ہیں۔ ایک صارف کے مطابق میک اپ تو ہے لیکن آئی فون نہیں ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter