class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13140 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار

جی سیون ممالک کا ایران اور اسرائیل کی جنگ میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بیان سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت کی گئی ہے اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے جبکہ جی 7 کے مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا ہے۔اس حوالے سے کہا گیا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کےلیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔جی 7 ممالک کی جانب سے کہا گیا کہ بین الاقوامی توانائی منڈیوں پر پڑنے والے اثرات سے متعلق چوکنا رہیں گے۔جی 7 مشترکہ بیان میں ایران کے بحران کے حل، غزہ میں جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے روانہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جی7 اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا میں تھے۔امریکی صدر ایران اسرائیل جنگ کے پیشِ نظر دورہ مختصر کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ کینیڈا کے شہر البرٹا میں منعقدہ جی 7 کے سربراہی اجلاس کے پہلے دن شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حتمی شکل دینے کے دستاویز پر دستخط کردیے۔اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بتایا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے سبب صدر ٹرمپ جی7 اجلاس میں شرکت مختصر کرکے واپس امریکا جارہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کونسل کو سیچوئشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی جہاں انکی واپسی پر فوری اجلاس ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیر ڈیل پر دستخط کردیں، انہیں ایسا کرنا چاہیے تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے، ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کردے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter