معروف پاکستانی شاعرہ پروین شاکر کے بیٹے اور فلمساز سید مراد علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کے انتقال کے بعد وطنِ عزیز نے ان کی بہت مدد کی اور ایک کامیاب انسان بننے میں میری مدد کی۔سید مراد علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ان کی نئی فلم’دیمک‘ کے بارے میں یہ سوال کیا گیا کہ’پاکستان میں تو ہارر فلمیں بنانے کا تصور نہیں ہے تو پھر آپ کو ہارر فلم بنانے کا خیال کیسے آیا؟اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں بتایا کہ اس کے پیچھے کہانی یہ ہے کہ میری والدہ پروین شاکر کا جب انتقال ہوا تو میری عمر صرف 14 سال تھی اور والدہ کی موت کے بعد مجھے اپنی زندگی میں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔فلمساز نے بتایا کہ والدہ کی وفات کے بعد اس ملک نے میرا بہت خیال رکھا، مجھے بینظیر بھٹو نے وظیفہ دیا، لمس یونیورسٹی میں میری فیس معاف کر دی گئی تھی، پورے ملک نے میری ترقی میں مدد کی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ میری والدہ جو کہ شاعرہ تھیں تو ان کا تعلق بھی ایک طرح سے آرٹس کے شعبے سے ہی تھا اس لیے مجھے لگا کہ اب مجھے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔سید مراد علی نے بتایا کہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو اچھی سرمایہ کاری کی ضرورت تھی اس لیے میں نے ایک ہارر فلم بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی کیونکہ مجھے خود بچپن سے ہارر فلمیں بہت پسند ہیں اور یہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بھی ایک نئی چیز تھی۔
پروین شاکر کے بیٹے کی کس مشہور سیاستدان نے مدد کی؟

Related Articles



Weekly E Paper

Article
اخوند سالاکؒ، بیرا کافر اور دریائے پنجکوڑہ کا ’’تھل‘‘ تحریر و تحقیق: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsخیبرپختونخواہ کے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان بہتا ہوا دریائے پنجکوڑہ اپنی موجوں کے ساتھ صدیوں کی داستانیں سناتا ہے۔ اس کے کنارے آباد سرسبز کھیت، دیودار کے جنگلات اور پتھریلے گاؤں اس خطے کی قدامت اور تہذیبی ورثے کی گواہی دیتے ہیں۔ انہی کناروں پر واقع تھل گاؤں کوہستان پنجکوڑہ کا سب سے بڑا […]
Read Moresports
اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
Posted in: News, Sportsمسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی […]
Read Moreبابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments