class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12843 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا: ٹورنٹو کے قریب لارنس ہائٹس میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک 6 زخمی

ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ سے 1 شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فائرنگ کاواقعہ پریشان کن ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کر رہے ہیں۔میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ نے یہ بھی لکھا کہ میں ٹورنٹو پولیس اور پیرامیڈک سروسز کا بر وقت ایک بہت ہی مصروف اور چیلنجنگ جگہ پر پہنچ کر اپنا کام کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ٹورنٹو پولیس جلد ہی اس واقعے کی پیشرفت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter