class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12835 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روس کا مدار میں 100 سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ

یوکرین کی جانب سے مسلسل ڈرون حملوں کے بعد روس نے مدار میں 100 سے زائد سیٹلائٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

خبر رساں اداروں کے مطابق اس سلسلے میں روس نے اپنے خلائی منصوبے کے تحت بغیر پائلٹ کے فضائی نظام  پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔روس کاسموس کے سربراہ دیمتری بیکانوف کا کہنا ہے کہ مدار میں 102 اسپیس کرافٹ نصب کیے جائیں گے تاکہ آئندہ ڈرون حملوں سے نمٹا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ  کے کنٹرول کے لیے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تنصیب کی جارہی ہے، جس میں 102 سیٹلائٹس اور ایک اضافی اسپیس کرافٹ شامل ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیش رفت روس کے بڑھتے ہوئے خلائی عزائم کا حصہ ہے، جو نہ صرف دفاع بلکہ کمیونیکیشن اور ریموٹ مانیٹرنگ جیسے اہم شعبوں میں بھی استعمال کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین کے ڈرونز نے روسی سرحد میں ڈھائی ہزار میل تک گھس کر روسی طیارے تباہ کیے جس پر ماہرین نے حملے کو روس کا پرل ہاربر قرار دیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter