معروف اداکارہ اور ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کی نوجوان کی تلاش میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ویڈیوز سے مشہور پولیس افسر شبانہ جیلانی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ لمحے کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جب ان کی ملاقات انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی پولیس افسر شبانہ سے ہوئی، جو اونیجا رابسن کی ویڈیوز کے ذریعے مشہور ہوچکی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے ملاقات کو اعزاز قرار دیتے ہوئے شبانہ کی بہادری، جرات مندی اور سادگی کی تعریف کی۔شبانہ جیلانی نے بھی اس ملاقات کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں وہ ہانیہ عامر کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی ہیں، انہوں نے ہانیہ کو ایک محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کو خوشی کا باعث بتایا۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس ملاقات کو خوب سراہا اور کہا کہ ایک مقبول اداکارہ کا ایک عام لیکن مثالی پولیس افسر سے اس انداز میں ملنا، معاشرتی ہم آہنگی اور حقیقی ہیروز کی حوصلہ افزائی کی بہترین مثال ہے۔
ہانیہ عامر کی وائرل پولیس افسر شبانہ سے ملاقات


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments