class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12430 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان کی امریکا کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش

پاکستان نے امریکا کو دو طرفہ زیرو ٹیرف تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی، سرکاری ذرائع نے اس پیشکش کی تصدیق کی ہے۔

اعلیٰ سطح کے ذرائع سے جب اس نئی پالیسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان امریکا کو یہ پیشکش کر رہا ہے کہ منتخب تجارتی اشیاء پر زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ معاہدہ کیا جائے جو باہمی مفادات پر مبنی ہو تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو وسعت دی جا سکے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔جنگ بندی کے بعد کی گئی ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کی قیادت کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان دونوں ممالک سے کافی زیادہ تجارت کریں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter