class="wp-singular post-template-default single single-post postid-12297 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کرد ورکرز پارٹی کا رضاکارانہ طور پر ترکیے سے تنازع ختم کرنے کا اعلان

ترکیہ کے خلاف 40 سال سے سرگرم گروپ کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے ترکیہ سے تنازع ختم کرنے اور گروپ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آزاد کردستان تحریک میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی نے ترکیہ کے خلاف دراندازی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ چار دہائیوں سے جاری اس تنازعے میں اب تک 40 ہزار لوگ اپنی جان سے گئے۔گروپ کے سربراہ عبداللّٰہ اوکلان نے جیل سے مزاحمت ختم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔کردستان ورکرز پارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ تعلقات کو نئے سرے سے وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترک قوم نے استحکام کی راہ اپنائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیے مصالحت، اتحاد اور استحکام کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔شہباز شریف نے بتایا کہ ترکیے کا  پی کے کے عسکریت پسند گروپ چار دہائیوں سے ترکیے کی ریاست کے خلاف برسرِ پیکار تھا۔انہوں کہا کہ دونوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter