class="post-template-default single single-post postid-11939 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کر رہی ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت ملک سے ملیریا کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے۔

انسدادِ ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اس قابلِ علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو دوبارہ متحرک کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter