class="post-template-default single single-post postid-11784 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا سے تجارتی معاہدے کرنیوالے ممالک محتاط رہیں: چین کی سخت وارننگ

چین نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک محتاط رہیں۔

چین نے دنیا بھر کے ممالک کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ایسے تجارتی معاہدے کرنے سے گریز کریں جو بیجنگ کے مفادات کو نقصان پہنچائیں، یہ وارننگ ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ اپنے عروج پر ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایسے ممالک پر دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے جو امریکا سے محصولات میں کمی کے خواہاں ہیں تاکہ وہ چین کے ساتھ تجارت محدود کریں۔چین کی وزارتِ تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصالحانہ رویہ امن نہیں لاتا اور سمجھوتہ عزت نہیں پاتا۔بیجنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک اپنے وقتی مفادات کے لیے چین کے مفادات کو قربان کرتا ہے تو یہ طرز عمل ناکامی پر منحصر ہو گا اور تمام فریقین کو نقصان پہنچائے گا۔چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چین اپنے مفادات کے خلاف کسی بھی معاہدے کی سختی سے مخالفت کرے گا اور اگر ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی تو چین بھرپور جوابی اقدامات کرے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے محصولات کا ناجائز استعمال اور دوسرے ممالک پر برابر کے محصولات کے نام پر دباؤ ڈالنا ناقابلِ قبول ہے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ یک جہتی مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر پر 10 فیصد عمومی ٹیرف عائد کیا گیا ہے، جبکہ چین پر کچھ مصنوعات پر 145 فیصد تک محصولات لگائے گئے ہیں، جواب میں چین نے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد تک ڈیوٹیز عائد کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر لگائے گئے ٹیرف کے بعد سے ان دونوں ممالک میں سرد جنگ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

امریکی ٹیرف نے چینی عوام میں امریکا کے خلاف جذبات کو مزید ہوا دی ہے۔اس صورتِ حال میں چینی عوام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے چینی ساختہ ٹوائلٹ برش کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔یاد رہے کہ نارنجی اور پیلے رنگ کے بالوں والا یہ ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ چین کی نئی پروڈکٹ نہیں ہے۔یہ ٹوائلٹ برش ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں سامنے آیا تھا جس کی فروخت میں اب ایک بار پھر سے ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب اس ٹوائلٹ برش کو پہلے امریکی صدر کی بے تحاشہ مقبولیت کے سبب بنایا گیا تھا جبکہ اب اسے معاشی جنگ کے بدلے کے طور پر خریدا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ییوو نامی چینی شہر میں کئی چھوٹی فیکٹریاں موجود ہیں جو کم لاگت والی پلاسٹک کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے مشہور ہیں، انہی پلاسٹک مصنوعات میں ایک یہ ’ٹرمپ ٹوائلٹ برش‘ بھی ہے۔دوسری جانب ناصرف چینی حکام امریکا سے کاروباری سطح پر جنگ کے میدان میں سرگرم نظر آ رہے ہیں وہیں اب چینی عوام بھی سوشل میڈیا پر امریکی مصنوعات مخالف مہم چلا رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے کئی کاروباری اداروں نے اپنے تئیں ٹیرف لگا کر امریکا کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter