چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی جس نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ایپ انٹیلی جنس فرم ایپ فیگرز کے مطابق مارچ میں چیٹ جی پی ٹی دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی اور پہلی مرتبہ اس نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔چیٹ جی پی ٹی نے مارچ کے مہینے میں ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 60 لاکھ نئی انسٹالز حاصل کیں، جو فروری کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔2025ء کی پہلی سہ ماہی میں چیٹ جی پی ٹی نے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 148 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔انسٹاگرام نے بھی اندازاً 4 کروڑ 60 لاکھ ڈاؤن لوڈز حاصل کیں، تاہم یہ تعداد معمولی فرق سے چیٹ جی پی ٹی سے کم رہی، ٹک ٹاک فروری میں پہلے نمبر پر تھی، مارچ میں تیسرے نمبر پر چلی گئی، جس کے 4 کروڑ 50 لاکھ ڈاؤن لوڈز ہوئے، فیس بک اور واٹس ایپ نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ایپ فیگرز کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن ہے کہ یہ درجہ بندی آئندہ مہینوں میں بھی برقرار رہے۔مارچ کے مہینے میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی 10 ایپس کے مجموعی انسٹالز 33 کروڑ 90 لاکھ رہے، جو فروری کے 29 کروڑ 90 لاکھ کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی یہ کامیابی کئی نئی اپڈیٹس کے ساتھ سامنے آئی ہے، مارچ میں اس کی امیج جنریشن کی صلاحیت میں 1 سال بعد پہلی بار بڑی اپڈیٹ آئی، جس کی وجہ سے صارفین میں اسٹوڈیو گھبلی طرز کی تصاویر اور میمز بنانے کا ایک نیا رجحان مقبول ہوا۔ایپ فگرز کا کہنا ہے کہ ان اپڈیٹس کے باوجود چیٹ جی پی ٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے شاید اس کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔
Post your comments