class="post-template-default single single-post postid-11714 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ، سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ، سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مطابق ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 41فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرمایہ کاری 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔ وزیرِاعظم نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ،  وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter