class="post-template-default single single-post postid-11629 single-format-standard eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کےتاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر ان سے تشکر اورمسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری کا آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے‘حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔پیرکو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025میں ترسیلات زر ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی تاریخ کی بلند ترین سطح 4.1 بلین ڈالر جبکہ رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر مجموعی طور پر 28 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ،گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں ترسیلات زر میں 37.4فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیز کیلئے نشستیں مختص اور دوہری شہریت کے معاملات پر غور کے بعد فیصلہ کیا جا سکتا ہے‘ سیاسی پارٹیاں ملکر فیصلہ کر سکتی ہیں‘بیرون ملک پاکستانی اگرسمجھتے ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت ملنی چاہئے تو وہ اس سلسلے میں اپنی اپنی جماعتوں سے بات کریں‘ کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اوورسیز پاکستانیوںکے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن کو بریفنگ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے سیکریٹری جمیل قریشی نے بتایاکہ اب اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہیں‘بزنس پروپوزل کے ساتھ ایس آئی ایف سی کے دفتر آئیں یا ایم میل کریں‘ وعدہ ہے 24گھنٹے میں جواب ملے گا‘ غیرملکی ویب سائٹ پر ویزہ اپلائی کرسکتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter