اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بائنانس کے بانی چانگپینگ ژاؤ کو اسٹرٹیجک کرپٹو مشیر مقرر کرنے کے محض چند دن بعد، اپنی فاضل بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی انفراسٹرکچر کے لئے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان اپنی فاضل بجلی کا کچھ حصہ بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کو بجلی فراہم کرنے کے لئے استعمال کرے گا، جو توانائی اور ٹیک پالیسی میں ایک اہم تبدیلی ہے جس کا مقصد اضافی صلاحیت کو اقتصادی مواقع میں بدلنا ہے۔ یہ اعلان بدھ کے روز پاکستان کی کرپٹو کونسل کے سربراہ اور وزیر خزانہ کے مشیر بلال بن ثاقب نے کیا، جنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کئی مائننگ فرموں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔پاکستان کا توانائی کا شعبہ طویل عرصے سے ساختی چیلنجوں سے دوچار رہا ہے، جن میں بجلی کے زیادہ نرخ اور دائمی ضرورت سے زیادہ پیداواری صلاحیت شامل ہے۔
Home / News, Technology / پاکستان اپنی فاضل بجلی کا ایک حصہ بٹ کوائن مائننگ کے منصوبوں کیلئے مختص کریگا
پاکستان اپنی فاضل بجلی کا ایک حصہ بٹ کوائن مائننگ کے منصوبوں کیلئے مختص کریگا


Weekly E Paper

Article
متنازع وقف بل کی منظوری’پلاسی‘ اور ’بکسر‘ کی شکست کے . ندیم عبدالقدیر
Posted in: Article, Newsندیم عبدالقدیر قوموں کا برباد ہوجانا، شہروں کا لُٹ جانا،سب کچھ تباہ ہوجانا شاید اسے ہی کہتےہیں ۔ متنازع وقف ترمیمی قانون ۲۰۲۵ء ایک ایسی تباہی اور بربادی کی شروعات ہے جس کا شاید ہندوستانی مسلمانوں کو ٹھیک ٹھیک اندازہ نہیں ہے ۔ یہ قانون ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ میں وہی حیثیت رکھتا ہے جوپلاسی […]
Read More-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News -
-
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article
sports
بوسٹن میراتھون میں 18 پاکستانی شامل، 2 کا شلوار قیمص پہن کر ریس مکمل کرنے کا عزم
Posted in: News, Sportsدنیا کی سب سے قدیم اور مشکل بوسٹن میراتھون میں پاکستانی رنرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔ 21 اپریل کو ہونے والی اس تاریخی دوڑ میں 18 پاکستانی رنرز، جن میں ملک اور بیرون ملک مقیم افراد شامل ہیں، حصہ لیں گے۔ ان میں سے دو رنرز نے پاکستانی قومی لباس شلوار […]
Read More
Post your comments