class="post-template-default single single-post postid-11044 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جوہری مذاکرات پر امریکا سے بلواسطہ بات چیت کر سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی کا کہنا ہے کہ جوہری مذاکرات پر امریکہ سے بلواسطہ بات چیت کر سکتے ہیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی مؤقف تبدیل ہونے تک امریکہ سے براہ راست بات چیت نہیں ہوسکتی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری مذاکرات کےلیے ایران کو خط بھیجا ہے، ایران نے خط پر غور کے بعد جواب دینے کا کہا ہے۔

عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیا ل کیا گیا، جبکہ غزہ جنگ بندی اور اسرائیل فضائی حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شاہدتوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔اجلاس میں قیدیوں کی رہائی کے معاملے اور جنگی بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے پر زور دیا گیا ۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter