class="post-template-default single single-post postid-1096 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

برطانیہ: دسویں طوفان کی پیشگوئی، آج رات تیز ہواؤں کا امکان

برطانیہ میں طوفان ایشا کے بعد ایک اور طوفان کی پیشگوئی کردی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو 4 ماہ میں دسویں طوفان کا سامنا ہے، طوفان ایشا کے بعد اب اورطوفان جوسلین کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان جوسلین کے زیر اثر آج رات سے 85 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔برطانیہ کے زیادہ ترعلاقوں کے لیے طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کی یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ طوفان ایشا کے زیر اثر مختلف حادثات میں اب تک اموات کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ طوفان اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اس کے علاوہ درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter