class="post-template-default single single-post postid-10741 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستانی سفیر کو لاس اینجلس ایئرپورٹ سے واپس بھیجنے کا معاملہ، تحقیقات شروع

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ سے واپس بھجوانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور وزارت خارجہ نے اس واقعہ کے بارے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جو وزیر خارجہ بھی ہیں اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو تمام متعلقہ تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی اس معاملے کو امریکی حکام کے ساتھ اٹھانے کے بارے میں بھی پشرفت کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ مکمل اور مصدقہ وجوہات کا علم ہونے پر سفارتی سطح پر اس معاملے کو حل کیا جاسکے۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس واقعہ کے حوالے سے اپنے ردعمل میں پاکستانی سفارتکار کو امریکل میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکار نجی دورے پر امریکہ جارہے تھے اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ دریں اثناء اس ضمن میں ذرائع سے موصولہ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر احسن واگن کے تمام ٹریولنگ ڈاکومنٹس مکمل اور درست تھے لیکن ان کے ویزے میں کچھ ایسے ریفرنسز تھے جو ویزہ آن لائن چیک کرنے سے سامنے آئے جس باعث انہیں اگلی فلائٹ سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter