class="post-template-default single single-post postid-10736 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکا جو کرنا ہے کرے، بات نہیں کروں گا، دھمکیاں قبول نہیں: مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابلِ قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے۔اس سے قبل ہفتے کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جا سکتا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایران کو خط لکھا تھا۔خط میں جوہری معاہدے کے لیے بات چیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایران کے لیے ہی بہتر ہو گا، دوسری صورت میں ہمیں کچھ اور کرنا ہو گا، ایران کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کو ترجیح دیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter