ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں ایرانی ساحلی علاقے میں اس ہفتے ہوں گی۔
تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایران، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں منگل سے چابہار بندرگاہ کے علاقے میں ہوں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مشقوں میں روسی، چینی اور ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز اور معاون بحری جہاز حصہ لیں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی مشقوں کا مقصد ایران، روس اور چین کے درمیان کثیر الجہتی تعاون وسیع کرنا ہے۔
جنوبی کوریا اور امریکا کی سالانہ فوجی مشق فریڈم شیلڈ 2025ء کا آغاز ہو گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کی فوجی مشق کے آغاز پر شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا۔رپورٹ میں جنوبی کوریا کی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے متعدد بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل ہوانگھے صوبے سے مغربی سمندر یلو سی کی جانب داغے گئے۔اس حوالے سے وزارتِ خارجہ شمالی کوریا کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکی فوجی مشقی اشتعال انگیز عمل ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ خطرناک اقدام جزیرہ نما کوریا میں تصادم کو جنم دے سکتا ہے۔
Post your comments