class="post-template-default single single-post postid-10653 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنوبی کوریا: لڑاکا طیارے نے شہری علاقے میں 8 بم گرا دیے

جنوبی کوریا کے لڑاکا طیارے نے مشق کے دوران غلطی سے شہری علاقے میں بم گرا دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائیہ کے KF-16 لڑاکا طیارے نے لائیو فائر فوجی مشق کے دوران غلطی سے ایک شہری علاقے میں 8 بم گرا دیے، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ تربیتی مشق امریکی افواج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشق کا حصہ تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شمالی کوریا کی سرحد کے قریب واقع شہر پوچیون میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 4 منٹ پر پیش آیا، جس کی وجہ سے1 گرجا گھر کی عمارت اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 بموں میں سے صرف 1 پھٹا ہے، جبکہ باقی 7 بموں کو بم ڈسپوزل ٹیم محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔پوچیون حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے سے تمام رہائشیوں کو احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے نکال لیا گیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter