class="post-template-default single single-post postid-10540 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ودیا بالن بھی فیک ویڈیوز کا شکار، پرستاروں کو آگاہ بھی کردیا

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کی گئی ڈیپ فیق (جعلی اور جھوٹی) ویڈیو کا تازہ ترین شکار بنی ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے ایک نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کی انکی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی جعلی ویڈیوز سے خبردار کیا جو کہ واٹس ایپ پر زیر گردش ہے۔ ودیا بالن نے کہا کہ ویڈیو میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے اسے ان سے منسوب نہ کیا جائے۔ انہوں نے پرستاروں سے کہا کہ وہ ناصرف اس سے محتاط رہیں بلکہ شیئر کیے گئے مواد کی تصدیق بھی کریں۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو میں ودیا کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ “میں ہوں آپ سب کی فیوریٹ ودیا بالن۔” تاہم اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ پرینیتا نے اپنے پرستاروں کو خبردار کیا کہ یہ جعلی ہے کیونکہ اس پر ایک بڑا اسکیم الرٹ لگا تھا جبکہ ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکت بھی مصنوعی تھی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter