class="post-template-default single single-post postid-5994 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوچستان کے 3 مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں 37 افراد جاں بحق

لوچستان کے 3 مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے حملوں میں 37  افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق ضلع موسٰی خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشتگردوں نے 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا، شناخت کرنے کے بعد قتل کیے گئے افراد میں مسافروں کے ساتھ بسوں اور ٹرکوں کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں، دہشتگردوں نے راڑہ شم میں کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی ہے۔اُدھر قلات میں دہشتگردوں نے 4 لیویز اہلکاروں اور پولیس سب انسپکٹر سمیت 10 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے، ضلع بولان کے علاقے کول پور سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں لیویز تھانے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے تھانے سے قبضہ ختم کروایا ہے، بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پُل کو بارودی مواد کا دھماکا کرکے تباہ کر دیا گیا ہے۔ریلوے پُل تباہ ہونے کے بعد کوئٹہ کی سندھ اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے اور شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو شاباش پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگرد چھپ کر جتنے وار کریں، ہمارے جوانوں کے حوصلے ہمیشہ بلند ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔ شہید ہونے والے جوانوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک وقوم کی حفاظت کےلیے قربانی دینے والوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا میری جماعت پھر دہشتگردوں کو شکست دینے کا عزم دہراتی ہے۔ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter