class="post-template-default single single-post postid-4561 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شراب اور منشیات کے استعمال سے سالانہ 30 لاکھ اموات، عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں شراب اور منشیات کے استعمال سے سالانہ 30 لاکھ اموات ہونے لگیں۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 26 لاکھ اموات شراب نوشی اور 4 لاکھ اموات منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں اکثریت مردوں کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019ء میں 20 سے 39 سال کی عمر کے افراد کی شراب نوشی سے موت کی شرح سب سے زیادہ تھی۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شراپ نوشی کے بعد ڈرائیونگ کرنے سے بھی حادثات ہوتے ہیں، شراب نوشی کرنے والے افراد بہت سی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 20 میں سے ایک فرد کی موت کی وجہ شراب نوشی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter