کیا واقعی سجل علی اور حمزہ سہیل شادی کر رہے ہیں؟ اداکارہ کی لب کشائی

بین الاقوامی سطح پر اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی اور ساتھی اداکار حمزہ سہیل کی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں پر لب کشائی کر دی۔
خیال رہے کہ سجل علی اور حمزہ سہیل کو پہلی بار مشہور ڈرامہ سیریل ’زرد پتوں کا بن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ شائقین نے ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا۔ بعدازاں ان کی آن لائن کیمسٹری اس قدر مقبول ہوئی کہ انہیں ’ دل والی گلی میں‘ ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کے مطابق اس ڈرامے نے ان کے باہمی تعلق کی قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔

تاہم اب حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 کے آغاز میں شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں