کینیڈا میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری گرفتار

کینیڈا میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق کینیڈا پولیس نے ٹورنٹو میں داعش سے مبینہ تعلقات اور دہشت گردی کے الزام میں 26 سالہ افغان شہری کو گرفتار کیا۔ کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہری داعش کو مالی وسائل، سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے
ٹیکساس، بم بنانے کے الزام میں افغان شہری گرفتار

حکام نے کہا کہ افغان شہری نے نامعلوم افراد کے ساتھ دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی۔ ملزم سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں