سلطنتِ عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔اس حوالے سے پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے کُل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے کے ساتھ رات اسپتال میں موجود تھا، عمان حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں۔علی عمران چوہدری نے کہا کہ عمانی حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا، جہاں مجلسِ عزاء جاری تھی اور 700 سے زائد افراد موجود تھے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔
عمان کی مسجد پر حملے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل
Related Articles
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کی حریف ٹیموں کو واک اوور مل گیا
Posted in: News, Sportsبلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف حریف ٹیموں کو واک اوور دے دیا گیا۔ بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کل سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے، بھارتی حکومت کے فیصلے نے بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت سے محروم کیا۔منتظمین نے ایونٹ کے میچز ری شیڈول کرنے […]
Read More
Post your comments