class="post-template-default single single-post postid-7330 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ابوظہبی ٹی 10 سیزن 8 میں 179 بین الاقوامی میگا اسٹارز کی شرکت

ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 کے 2024 ایڈیشن میں ایک اور سنسنی خیز پلیئرز ڈرافٹ ہوا جس میں نوجوان ٹیلنٹ کو مرکزی مقام حاصل ہوا ۔ رواں سال ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی جس میں سے تقریبا 450 کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا اور ان میں 107 کو 10 ٹیموں میں جگہ ملی۔ ٹورنامنٹ میں 10 فرنچائزز شرکت کررہی ہیں جس میں 2  نئی فرنچائزز بولٹس عجمان اور یو پی نوابز کے علاوہ دیگر 8 فرنچائزز نیو یارک اسٹرائیکرز، دکن گلیڈی ایٹرز، ناردرن واریئرز، مورس ویل اسیمپ آرمی، دہلی بلز، بنگلہ ٹائیگرز، ٹیم ابوظبی اور چنئی بریو جیگوارز شامل ہیں ۔ ابوظہبی ٹی 10 کے 2024 ایڈیشن میں مجموعی طور پر 179 بین الاقوامی میگا اسٹارشرکت کریں گے جس سے یہ اب تک کا سب سے بڑا سیزن بن جائے گا۔ابوظہبی ٹی 10 میں 11 مختلف ممالک کے کھلاڑی منتخب کئے گئے ہیں ان میں ویسٹ انڈیز کے 20، متحدہ عرب امارات کے 17، سری لنکا کے 15 اور پاکستان کے 14 کھلاڑی شامل تھے۔ افغانستان نے 11 انگلینڈ کے 9، زمبابوے کے 5، بنگلہ دیش کے 3، آسٹریلیا کے 3 اور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے 2،2 کھلاڑیوں کا بھی انتخاب ہوا ہے۔ لیگ کی نئی ٹیموں میں سے ایک بولٹس عجمان نے 14 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ۔انہوں نے 20 سالہ سری لنکن بلے باز شیون ڈینیل کے ساتھ محمد نبی اور ایلکس ہیلز جیسے تجربہ کار ستاروں کو ٹیم میں شامل کیا تاکہ نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک عمدہ اسکواڈ تشکیل دیا جاسکے ٹیم میں جیمز نیشم آئیکن کھلاڑی اور مجیب الرحمان پلاٹینم سپر اسٹار کے طور پر آئے۔دوسری نئی فرنچائز یوپی نوابز نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر اوڈین اسمتھ اور افغانستان کے قابل اعتماد آل راؤنڈر نجیب اللہ زدران سمیت 13 کھلاڑی ٹیم میں کئے ہیں۔ رحمان اللہ گرباز ٹیم کے آئیکون کھلاڑی ہوں گے جبکہ انگلش اسٹارز ڈیوڈ ملان، ٹائمل ملز اور عادل راشد نے ٹیم کی تشکیل کو مزید مضبوط کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter