نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں 145 خصوصی عید ویکسینیشن اسٹالز قائم کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق عید ویکسینیشن اسٹالز 25 مارچ سے 3 اپریل تک فعال رہیں گے، ویکسینیشن اسٹالز بڑے شاپنگ مالز اور تفریحی مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔ این ای او سی کے مطابق اہم سفری مقامات پر 644 پولیو ویکسینیشن ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ این ای او سی کے مطابق دوران سفر بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا، 21 تا 27 اپریل قومی پولیو مہم کا انعقاد ہوگا۔ چار کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ این ای او سی نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسینیشن یقینی بنائیں۔
Post your comments