ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں یوم علیؓ کے جلوس ختم ہوگئے۔کراچی میں یوم علیؓ کا جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا۔جلوس ایم اے جناح روڈ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ سے گزر کر شام 7 بجے حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔جلوس کے اوقات میں ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ناظم آباد سے آنے والا ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ، لیاقت آباد کا ٹریفک تین ہٹی چوک سے جیل روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔اسٹیڈیم روڈ سے آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ اور شاہراہ پاکستان کے ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد جانے کی اجازت ہوگی۔
یوم شہادت حضرت علیؓ آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments