پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تمام پاکستانی اداکاراؤں کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 41.1 ملین ہو گئی ہے۔ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔دوسری جانب اگر بات کی جائے پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکارہ عائزہ خان کی تو کچھ ماہ قبل وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ تھیں جو کے اب دوسرے نمبر پر ہیں۔عائزہ خان کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 40 ملین ہے۔یاد رہے کہ ایک سے ڈیڑھ سال قبل تک اس دوڑ میں معروف اداکارہ ایمن خان سرِ فہرست تھیں، پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا اعزاز اُن کے پاس تھا۔ایمن خان کے فالوورز کی تعداد اب 12.1 ملین ہے جبکہ اُن کی جڑواں بہن ، اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 10.2 ملین ہے۔یہ دونوں بہنیں کئی عرصے سے ڈرامہ اسکرین سے غائب اور اپنے کپڑوں اور میک اپ کے کاروبار میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے سے سب سے زیادہ شوبز انڈسٹری متاثر ہوئی ہے۔شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی پاکستانی و بھارتی اداکارائیں اس بات کا متعدد بار اعتراف کر چکی ہیں کہ جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اُنہیں انڈسٹری میں با آسانی اور زیادہ پروجیکٹس میں کام ملتا ہے۔
Home / Entertainment, News / ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں
ہانیہ عامر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی پاکستانی اداکارہ بن گئیں



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments