پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا۔ کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں، اگر اپنا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے۔نیویارک میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہے کہ کیسے پرفارم کرنا ہے۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں نیو یارک کی وکٹ خطرناک نہیں تھی، ایک دو جگہ شارپ باؤنس تھا لیکن وہ مسئلہ نہیں۔گیری کرسٹن نے کہا کہ سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے یہاں بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا، 140 یہاں اچھا اسکور ہوتا۔ بھارت کو اس سے کم میں روکا تھا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں۔ 120 ٹوٹل کا میچ بھی دلچسپ ہوسکتا ہے۔گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے خود کا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے، انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15 اوورز میں ٹیم اچھا کھیلی، ایسا ہی پلان تھا، لیکن وکٹیں گرنے کے بعد رنز بننا رُکے اور دباؤ میں آگئے۔
گیم بہتر نہیں کیا تو لمبا نہیں کھیل پائیں گے، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments